
برمنگھم(آئی پی ایس) سینئر رہنما مسلم لیگ(ق) اوورسیز یوکے اور سرپرست اعلی و بانی چودھری شجاعت حسین لورز ڈاکٹر شوکت علی شیخ و برطانیہ برمنگھم کے صدر محمد شفیق نے برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک اور یورپی ممالک کی طرف سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مظلوم فلسطینی عوام کی جیت قرار دیا۔
برمنگھم میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور لندن میں آزاد فلسطینی ریاست کے سفارتی دفتر کے قیام اور پرچم کشائی کی تقریب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام فلسطینیوں کا پیدائشی حق ہے جو ان سے پچھلے 77 سال سے چھینا جا رہا ہے لیکن آج یہ خوشی کا مقام ہے کہ برطانیہ، کینیڈا، فرانس، لکسمبرگ اور آئرلینڈ سمیت یورپ اور دنیا کے کئی ممالک کی طرف سے فلسطین کو آج آزاد ریاست تسلیم کرنے سے یہ ثابت ہوگیا کہ فلسطینی اپنے ملک کے حصول کی جدجہد میں بحق بجانب ہیں اور ان کا یہ حق ان سے نہیں چھینا جاسکتا، ڈاکٹر شوکت علی شیخ اور محمد شفیق نے امید ظاہرکی کہ مہذب دنیا اسرائیل کے گھناونے کردار پر قدغن لگاتے ہوئے غزہ اور فلسطین میں ان کی بدترین نسل کشی اور بربریت کو روکے گی۔ آخر میں ڈاکٹرشوکت علی شیخ اور محمدشفیق نے مسلم لیگ(ق) کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی اور اہلیان اسلام خصوصا” غزہ کے مسلمانوں کی استقامت اور انکی مشکلات میں کمی کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ پاک فوج کی بہادری اور جرآت کو سلام پیش کیا۔