
بیجنگ:نیویارک میں اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے دوران مسئلہ افغانستان پر چین، روس، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا۔ افغانستان کے لیے چینی وزارت خارجہ کے خصوصی ایلچی یوئے شیاؤ یونگ نے اجلاس میں شرکت کی۔ 26 ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے افغان مسئلے پر یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کا ہمسایہ اور ایک ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے، چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغانستان کو مدد فراہم کرتا رہےگا اور افغانستان کی پرامن تعمیر نو میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھےگا۔