
اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 142 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ریسکیو آپریشنز جاری ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے صنعا میں حوثی باغیوں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں جنگی طیاروں کے ان حملوں میں حوثی باغیوں کا جنرل ہیڈ کوارٹر، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی عمارتیں، ملٹری انٹیلی جنس بیورو اور متعدد فوجی کیمپس شامل ہیں ۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں درجنوں مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں ڈرونز اور ہتھیار تباہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ 24 ستمبر کو حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملے کا جواب تھا۔