
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چاہے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات ہوئی ہو یا نہیں،وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کو خود میں ضم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اسی دن اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور مشرق وسطیٰ کے تمام رہنماؤں سے بھی بات کی ہے اور وہ غزہ کے مسئلے پر ایک معاہدے تک پہنچنے والے ہیں اور ممکن ہے کہ غزہ میں امن بھی حاصل ہو جائے۔
یو ایس پولیٹیکو ویب سائٹ کے مطابق، ٹرمپ نے اس ہفتے کے اوائل میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے دوران مشرق وسطیٰ کے کئی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں وعدہ کیا گیا کہ اسرائیل کو مغربی کنارےکو اسرائیل میں ضم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی جانب سے ایک دستاویز پیش کی جائے گی