بین الاقوامی

چین کی بائیو مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا کل حجم تقریباً ایک کھرب یوان تک پہنچ گیا

بیجنگ:چین کی انڈسٹری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے مطابق چین کی بائیو مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ترقی کی رفتار مضبوط ہے اور یہ عالمی صنعی ڈھانچے میں اپنی مسابقت برقرار رکھے ہوئے ہے ۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت چین کی بائیو مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا کل حجم تقریباً ایک کھرب یوان تک پہنچ چکا ہے اور مسابقت کی حامل بائیو مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے کئی اجتماعاتی زونز قائم ہو چکے ہیں ۔ پچھلے پانچ سالوں میں چین کی بائیو مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے اہم کاروباری اداروں کی جانب سے پیٹنٹ کی درخواستوں اور منظوری کی تعداد بالترتیب 13,680 اور 9,447 تک پہنچی ہے جو تاریخ میں درخواستوں کے کل حجم کا 52.2 فیصد اور منظوریوں کے کل حجم کا 63.8 فیصد ہے۔ اس سے ٹیکنالوجی کی ایجادات میں تیزی آ رہی ہے ۔ تا حال چین کی بائیو مینوفیکچرنگ انڈسٹری کچھ نئے شعبوں میں عالمی سطح پرقیادت بھی حاصل کر چکی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker