
بیجنگ: 22 سے 26 ستمبر تک، چائناسٹ کوسٹ گارڈ نے شنگھائی میں 25ویں نارتھ پیسیفک ریجن کوسٹ گارڈ فورم سینئر آفیشلز میٹنگ کامیابی سے منعقد کی۔ کینیڈا، جاپان، جنوبی کوریا، روس اور امریکہ کے ساحلی محافظ اداروں کے نمائندوں ، چائنا کوسٹ گارڈ اور چینی وزارت ٹرانسپورٹ کی میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں نے فورم میں شرکت کی۔ فورم نے میری ٹائم ٹریفکنگ اور منشیات کی سمگلنگ سمیت دیگر بین الاقوامی سرحد پار جرائم پر کاری ضرب لگانے ، دوطرفہ اور کثیر جہتی بحری قانون نافذ کرنے پر مبنی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کو مضبوط بنانے کے حوالے سے گہرائی کے ساتھ عملی تبادلہ خیال کیا۔ فورم کے اختتام کے بعد اس حوالے سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا۔