بین الاقوامی

شینژو 20 کے عملے کی خلائی کیپسول سے باہر کی چوتھی سرگرمی مکمل

بیجنگ:چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، شینژو 20 کے عملے کے خلابازوں چن ڈونگ، چن زونگ روئی، اور وانگ جے نے اسپیس کیپسول سے باہر آ کر خلائی اسٹیشن کے روبوٹک بازو اور زمینی سائنسی محققین کے تعاون اور مدد سے طے شدہ مشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔یہ سرگرمی تقریبا 6 گھنٹوں پر مشتمل تھی جو بیجنگ وقت کے مطابق 26 ستمبر کو رات گئے 1:35 منٹ پر مکمل ہوئی ۔خلائی کیپسول سے باہر کام کرنے والے خلاباز چن زونگ روئی اور وانگ جے بحفاظت وین تھیان لیبارٹری ماڈیول میں واپس آ گئے ہیں اور یہ سرگرمی مکمل طور پر کامیاب رہی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker