
سلامتی کونسل اور عرب لیگ کے درمیان ہونے والے غیر رسمی اعلیٰ سطحی مکالمے میں، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب مندوب گینگ شوانگ نے عرب ممالک اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ "دو ریاستی حل” کی بنیاد کو کمزور کرنے والے یکطرفہ اقدامات کے خلاف مشترکہ طور پر مزاحمت کریں۔
گینگ شوانگ نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطی کا مرکزی مسئلہ ہے، اور "دو ریاستی حل” کو نافذ کرنا مسئلے کا واحد قابل عمل حل ہے۔انہو ں ںے کہا کہ چین نے اس ہفتے منعقدہ "دو ریاستی حل” کے نفاذ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی حمایت کی ہے، اور عرب ممالک اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف جبری نقل مکانی کے اقدامات، نیز غزہ اور ویسٹ بینک کے غیر قانونی الحاق کی کوششوں کی مخالفت میں اپنی مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ عملی اور موثر اقدامات کریں۔