
بیجنگ:سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مرکزی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایک اہم تقریب میں شرکت کی اور سنکیانگ کا دورہ مکمل کیا ۔ اس دورے نے سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے کارکنوں اور لوگوں کی بڑی حوصلہ افزائی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چین کی جدید کاری کے عمل میں ایک خوبصورت سنکیانگ کی بہتر تعمیر کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
سنکیانگ کےشہر ترپان کے فنی طائفے کے ایک اداکار حالی مرات رشتی نے کہا کہ انہیں شی جن پھنگ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں تک کہ ان کی آنکھوں میں آنسو بھی آگئے۔ ان کا آبائی شہر بہت بدل گیا ہے۔ تمام قومیتوں کے لوگ ایک ہی خاندان کے افراد کی طرح متحد ہیں۔ارومچی شہر کے یامالکشن سٹریٹ کی کیمپس ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر ما لینگ شیانگ نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، ہم نے محسوس کیا ہے کہ ہمارے تحفظ، خوشی اور فوائد کے احساسات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مثال کے طور پر، اب صحت اور تعلیم کے حوالے سے بہت سی سہولیات میسر ہیں ۔ارومچی شہر کے ایک شہری یربلاتی اوہان بائی کا کہنا تھا کہ سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے لوگوں کی آج کی خوشگوار زندگی شی جن پھنگ کی مرکزیت پر مبنی سی پی سی کی سینٹرل کمیٹی کی درست قیادت کے باعث ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارا مستقبل مزید خوشگوار اور ترقی یافتہ ہوگا۔ارومچی کے ایک اور شہری زیمیریٹ ابولیز نے کہا کہ پارٹی کی پالیسیاں شاندار ہیں اور قومی اتحاد عظیم ہے۔ سنکیانگ کلچر اینڈ ٹورزم انوسٹمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی پارٹی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری پھںگ زی یوان نے کہا کہ ہم نے ثقافت اور سیاحت کے انضمام کو گہرا کرنے اور سنکیانگ کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنے اعتماد اور عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ہم جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی اہم تقریر کی روح کو نافذ کریں گے، اپنے مخصوص وسائل کو مربوط کرتے ہوئے نئے ثقافتی اور سیاحتی کاروباری ماڈلز کو فروغ دیں گے اور دنیا میں سنکیانگ کا نام مزید روشن کریں گے۔