
بیجنگ:چینی وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے امریکہ کے شہر نیو یارک میں امریکہ میں موجود کچھ چینی کمپنیوں کے ساتھ گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔
وانگ وین تھاؤ نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی حکمت عملی کی رہنمائی نے چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی کے لیے سمت اور اصول واضح کر دیے ہیں ۔ دونوں فریقوں نے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے متعدد ادوار کے ذریعے اہم اتفاق رائے حاصل کیا اور مختلف نتائج پر پہنچے ، جس نے دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ چینی کمپنیاں صورتحال کو سمجھیں گی، فعال طور پر اس کا جواب دیں گی، غیر یقینی صورتحال میں یقین تلاش کریں گی اور مل کر تعاون کریں گی۔
وانگ وین تھاؤ نے کہا کہ چینی وزارت تجارت امریکہ میں چینی کمپنیوں کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور چینی کمپنیوں کے جائز حقوق کا مضبوط دفاع کرتی ہے تاکہ دونوں ممالک کی کمپنیوں کے باہمی تعاون اور مفادات کے لیے ایک بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔