بین الاقوامی

امریکا اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ، دو طرفہ تعلقات اورمسئلہ یوکرین پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نیویارک میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ روبیو نے کہا کہ روس کے لیے ضروری ہے کہ وہ روس یوکرین تنازع کے دیرپا حل کے لیے بامعنی اقدامات کرے۔ روسی وزارت خارجہ کی اسی روز کی اطلاع کے مطابق، روسی وزیر خارجہ لاوروف نے امریکی وزیر خارجہ روبیو سے ملاقات میں کہا کہ روس الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرین کے معاملے پر ثالثی کے لیے صدر پیوٹن اورامریکی صدر ٹرمپ کےدرمیان طے کردہ اتفاق رائے پر قائم رہنے کے لیے تیار ہے، لیکن یوکرینی حکام اور بعض یورپی ممالک، جو تنازعات جاری رکھنے کے حامی ہیں، کی جانب سے تجویز کردہ روڈ میپ ناقابل قبول ہے۔ فریقین نے یوکرینی مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ، فریقین نے سماجی اور سیاسی تعلقات کی بحالی سمیت روس-امریکہ تعلقات میں متعدد معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker