
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے الجزائر، گیانا، پاکستان، سیرا لیون اور صومالیہ کی تجویز پر فلسطین کے مسئلے پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ چینی مندوب نے غزہ کے بحران کے فوراً خاتمے ، مغربی کنارے پر کشیدگی کو کم کرنے ، فلسطین کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی کا ازالہ کرنے اور مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کا تحفظ کرنے پر زور دیا ۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب مندوب گینگ شوانگ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غزہ میں تمام فوجی کارروائیاں بند کرے، انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی ذمہ داریاں پوری کرے، اور انسانی امداد کی رسائی کو مکمل طور پر بحال کرے۔ انہوں نے اسرائیل سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے میں آبادکاری کی سرگرمیاں فوراً بند کرے، تشدد کو روکنے کے لیے اقدامات کرے اور فلسطینی اقتصادی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں واپس لے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اقدامات کریں، اور یہ بات واضح کی کہ فلسطین میں بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر امن ہونا چاہئے۔