
کابل :افغان حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تمام دو طرفہ مذاکرات میں امریکہ پر مسلسل زور دیا ہے کہ افغانستان کی آزادی اور علاقائی سالمیت انتہائی اہم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ معاہدے کے مطابق، امریکہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ "افغانستان کی علاقائی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کرےگا،نہ اس کی دھمکی دے گا، اور نہ ہی اس کے داخلی معاملات میں مداخلت کرے گا”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو اپنے وعدوں پر قائم رہنا چاہیے اور ماضی کی ناکام پالیسیوں کو دہرانے کے بجائے حقیقت پسندانہ اور عقلی پالیسی اپنانی چاہیے۔