بین الاقوامی

برطانیہ،کینیڈا،آسٹریلیا اور پرتگال سمیت دیگر ممالک کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان


برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے الگ الگ بیانات جاری کیے، جن میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی بحران اور اسرائیلی حکومت کی مسلسل بڑھتی ہوئی بمباری "بالکل ناقابل برداشت” ہے، "اس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔” کینیڈا کے وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا بین الاقوامی ساتھیوں کے ساتھ مل کر "دو ریاستی حل ” کے امکانات کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آسٹریلوی حکومت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے، تاکہ "دو ریاستی حل” کو نئی توانائی فراہم کی جا سکے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق 21 ستمبر کو، پرتگال نے بھی فلسطینی ریاست کا باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ اس حالیہ صورت حال کے مدنظر ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 21 تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ "ایسا نہیں ہوگا، دریائے اردن کے مغرب میں کوئی فلسطینی ریاست وجود میں نہیں آئے گی۔”

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker