
بیجنگ:چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت سمیت دیگر اداروں نے ” آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹری کی مستحکم ترقی کا ورک پلان(2025-2026)“ جاری کیا، جس میں واضح کیا گیا کہ آنے والے دو سالوں میں آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹری کی اضافی قیمت کی اوسط سالانہ شرح نمو کا ہدف تقریباً 4 فیصد ہے ۔
اس منصوبے میں کہا گیا ہے کہ پیداوار کی صلاحیت اور حجم کو درست طور پر کنٹرول کیا جائے گا اور کمپنیوں کی درجہ بندی پر مبنی انتظام کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ منصوبے کے مطابق 2025 کے آخر تک، 80 فیصد سے زیادہ پیداواری صلاحیت کے لیے کم کاربن اخراج کی تبدیلی کو مکمل کرنا ہوگا۔




