
بیجنگ:چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں متعدد ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غزہ میں مکمل جنگ بندی اور انسانی بحران کو کم کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ہمیں "دو ریاستی حل” پر غیرمتزلزل طور پر قائم رہتے ہوئے اسے کمزور کرنے والے کسی بھی یکطرفہ اقدام کو مسترد کرنا چاہیے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طاقت سے امن قائم نہیں ہوتا اور تشدد سے سلامتی حاصل نہیں ہوتی۔ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر فلسطین کے مسئلے کے جلد از جلد، مکمل، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔




