بین الاقوامی

چین نے عالمی ماحولیاتی و موسمیاتی حکمرانی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،چینی نائب وزیراعظم


بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوئی شیانگ نے 22 ستمبر کی صبح چین کے شہر ہانگ چو میں بائیوسفیئر ریزرو پر پانچویں عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور تقریر کی۔ اس کانفرنس کا اہتمام یونیسکو نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں چینی اور غیرملکی سرکاری حکام،بائیوسفیئر ریزروکے نمائندوں، سائنسی اور تکنیکی عملے، کاروباری رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے

نمائندوں سمیت تقریباً 1,300 افراد نے شرکت کی۔
ڈنگ شیوئی شیانگ نے کہا کہ چین نے عالمی ماحولیاتی اور موسمیاتی حکمرانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر میں چینی دانشمندی اور طاقت فراہم کی ہے اور عالمی حیاتیاتی تہذیب کی تعمیر میں اہم شراکت دار اور رہنما بن گیا ہے۔ عالمی حیاتیاتی اور ماحولیاتی مسائل کے شدید چیلنجوں کے پیش نظر، ہمیں بایوسفیئر کے ذخائر کی تعمیر ، انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی اور معیشت اور ماحولیات کے درمیان مربوط ترقی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ افتتاحی تقریب میں یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے اور ایرانی نائب صدر اور ماحولیاتی تحفظ کی تنظیم کی چیئرمین شینا انصاری اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ آڈرے ازولے نے اپنے خطاب میں ماحولیاتی تحفظ میں چین کی کامیابیوں اور عالمی ماحولیاتی حکمرانی میں چین کی خدمات کو سراہا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker