بین الاقوامی

فلم "731” شمالی امریکہ میں ریلیز ، فلم بینوں کی جانب سے تاریخ کو یاد رکھنے اور امن کی قدرکرنے کی اپیل


فلم "731” 18 ستمبر کو دنیا بھر کے متعدد ممالک میں ریلیز کی گئی۔ آن لائن پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک اس فلم کا کل باکس آفس ریونیو (بشمول پری سیلز) 900 ملین یوآن سے تجاوز کر گیا ہے۔ فلم "731” جاپانی حملہ آور افواج کی جانب سے چینی شہر ہاربن میں انسانوں پر بائیولوجیکل ہتھیاروں کے تجربات کے حقائق پر مبنی تاریخ کو بے نقاب کرتی ہے ۔ 1937 سے 1945 تک، جاپانی فوجی یونٹ 731 کی براہ راست شرکت کے ساتھ، جاپانی عسکریت پسندوں نے چین اور جنوب مشرقی ایشیاء کے بہت سے علاقوں میں جراثیم کی جنگ کا نظام قائم کیا، جو انسانی تاریخ کے تاریک ترین لمحات میں سے ایک ثابت ہوا۔

19 ستمبر سے فلم "731” شمالی امریکہ کے 133 سینما گھروں میں باضابطہ طور پر ریلیز ہوئی۔اس سے ایک روز قبل فلم "731” کا امریکہ اور کینیڈا میں کئی مقامات پر پریمیئر منعقد ہوا۔ وینکوور میں چینی قونصلیٹ جنرل، بیرون ملک مقیم چینیوں اور چینی کمپنیوں سے وابستہ 200 سے زائد افراد نے پریمیئر میں شرکت کی۔ وینکوور پیس کونسل کے صدر کمبل کریو نے کہا کہ فلم دیکھنے سے پہلے میں نے یونٹ 731 کے بارے میں کبھی نہیں سنا تھا۔ "731” جیسی فلمیں اہم ہیں کیونکہ اس سے ہمیں فسطائیت مخالف عالمی جدوجہد میں چینی عوام کے کلیدی کردار کو سمجھنے میں مددملےگی۔ چینی عوام نہ صرف جاپانی فاشزم اور جارحیت کا شکار تھے بلکہ انہوں نے جاپانی عسکریت پسندوں کو شکست دینے میں نہایت اہم قربانیاں پیش کی ہیں، جنہیں یاد رکھنا چاہیے۔ فلم دیکھنے کے بعد، ایک جاپانی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ جاپانی لوگ بھی ایسی فلمیں دیکھ سکیں اور جاپانی معاشرہ تاریخ کا سامنا کرے اور اس سے سبق سیکھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker