
جنگی قیدیوں کے تحفظ کے لیے یوکرین کے کوآرڈینیشن ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ یوکرین کو 1 ہزار مارے گئے فوجیوں کی باقیات واپس ملی ہیں۔
اسی دن روسی ریاست ڈوما کے رکن سرالیف نے بھی میڈیا کو تصدیق کی کہ روس اور یوکرین کے درمیان فوجیوں کی باقیات کے تبادلے کا عمل مکمل ہوا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق روس نے بیلاروس کے گومیل اوبلاست میں1 ہزار فوجیوں کی باقیات یوکرین کے حوالے کیں اور ساتھ ہی یوکرین سے 24 روسی اہلکاروں کی لاشیں وصول کی ہیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس کو امید ہے کہ روس اور امریکہ بات چیت کو جاری رکھ سکتے ہیں اور امریکہ کا بھی یہی رویہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر رو س کے جائز سلامتی کے مفادات کو یقینی بنانے کی ضمانت دی جاتی ہے تو روس یوکرین کے معاملے پر مصالحت کے حوالے سے تیار ہے ۔
18 ستمبر کو ہی اپنے دورہ کیف کے دوران، پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کوسینیک کامیس نے کہا کہ پولینڈ کی وزارت دفاع یوکرین کی وزارت دفاع کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کرے گی جس میں ڈرون آپریشن جیسے شعبوں میں مہارت کی تربیت کا احاطہ کیا جائے گا۔
اسی دن ، یوکرین کے وزیر دفاع شمیگل نے کہا کہ یوکرین اور پولینڈ نے ایک مشترکہ ڈرون آپریشنل یونٹ قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے اراکین دونوں ممالک کی مسلح افواج کے نمائندوں پر مشتمل ہوں گے۔