
بیجنگ:18 ستمبر کی صبح بیجنگ انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں 12ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کا آغاز ہوا۔
چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔
موجودہ فورم کا موضوع "مشترکہ طور پر بین الاقوامی نظام کا تحفظ اور پرامن ترقی کو فروغ دینا” ہے۔ 100 سے زائد ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے فورم میں شرکت کی۔ اس فورم میں تقریباً 1,800 رجسٹرڈ مندوبین، مبصرین، اور میڈیا کے نمائندےموجود ہیں۔