بین الاقوامیتازہ ترین

یورپی یونین کا اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کیلاس نے اسرائیل کے خلاف پابندیوں کے سلسلے کے اقدامات کا اعلان کیا۔ ان پابندیوں میں یورپی یونین-اسرائیل ایسوسی ایشن اگریمنٹ میں تجارت سے متعلق بعض معاملات کی جزوی معطلی شامل ہے۔ کیلاس نے کہا کہ یورپی یونین اسرائیل کے ساتھ تجارت معطل نہیں کرے گی۔


یہ فیصلہ اسی روز یورپی کمیشن کے اجلاس میں منظور کیا گیا، جسے ابھی یورپی یونین کے رکن ممالک کی منظوری کی ضرورت ہے۔فیصلہ منظوری کے 30 دن بعد نافذ العمل ہوگا۔ اب تک کی اعلان کردہ پابندیوں میں دو اسرائیلی انتہا پسند وزراء، تشدد پسند آبادکار، اور حماس کے 10 ارکان شامل ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker