بین الاقوامی

امریکی فیڈرل ریزرو کا 25 پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ

امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ نے اعلان کیا کہ فیڈرل فنڈ کی شرح کا ہدف 25 پوائنٹس کم کرکے 4.00 فیصد سے 4.25 فیصد کے درمیان کردیا گیا ہے، جو کہ مارکیٹ کی توقعات کے مطابق ہے۔
یہ فیڈرل ریزرو کی 2025 میں پہلی بار سود کی شرح میں کمی ہے، اور 2024 میں تین بار شرح سود میں کمی کے بعد اب ایک بار پھر کمی کی گئی ہے۔ فیڈرل ریزرو نے اس سال مزید دو بار شرح سود میں کمی کا بھی اشارہ دیا ہے۔
فیڈرل ریزرو کی فیصلہ ساز فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی نے 17 ستمبر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال کے پہلے نصف میں امریکہ کی اقتصادی سرگرمیوں میں کچھ کمی آئی ہے۔ روز گار کے مواقع میں کمی اور بے روزگاری کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔ اسی دوران، افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موجودہ اقتصادی مستقبل میں عدم یقینی بدستور برقرار ہے، اور روز گار کے مواقع میں کمی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ خطرات کے توازن کا سامنا کرنے کے لئے، کمیٹی نے سود کی شرح کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker