
جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ پر بنائی جانے والی فلم "ڈیڈ ٹو رائٹس” کی خصوصی اسکریننگ سترہ ستمبر کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہوئی ۔جاپان میں مختلف حلقوں کی شخصیات اور جاپان میں موجود چینیوں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد نے یہ فلم دیکھی۔فلم کی نمائش کے بعد جاپانی ناظرین نے کہا کہ فلم حقیقت پربنائی گئی ہے ۔
انہوں نے جاپانی برادری سے اپیل کی کہ وہ تاریخ کو صحیح معنوں میں سمجھیں اور امن کی قدر کریں۔جاپان میں متعین چینی سفیر وو جانگ ہاؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقیقی تاریخ فلم سے بھی زیادہ خطرناک تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد نفرت کو جاری رکھنے کے بجائے تاریخ کو یاد کرنا اورامن کا تحفظ کرنا ہے۔