
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں کہاکہ چین اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں شدت کی سخت مخالفت کرتا ہے اور عام شہریوں کو نقصان پہنچانے اور اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کو صورتحال کی مزید گشیدگی اور متعلقہ فریقوں کی جانب سے اسے بڑھانے پر سخت تشویش ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ عالمی برادری کے مطالبے کو سنے اور غزہ میں فوجی کارروائیوں کو روک کر جامع اور طویل المدت فائر بندی کو عمل میں لائے تاکہ غزہ میں انسانی بحران کے بڑھنے کو روکا جا سکے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ فریق خطے میں امن و استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویے سے صورتحال کو معمول پر واپس لانے کے لیے تعمیری کرادار ادا کریں گے۔




