بین الاقوامی

امریکہ کی غلط تشریح بین الاقوامی برادری میں ایک چین کے اصول کی حمایت کی صورتحال کو متاثر نہیں کر سکتی ،چین کی وزارت خارجہ

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے قاہرہ اعلامیے اور پوٹسڈیم اعلان کی غلط تشریح کے بارے میں کہا کہ قاہرہ اعلامیے میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ جاپان کے تائیوان پر جبری تسلط کے بعد اسے چین کے حوالے کیا جانا ہے،جب کہ پوٹسڈیم اعلان میں "قاہرہ اعلامیہ کی شرائط کو نافذ کرنے”کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ تمام بین الاقوامی قانونی دستاویزات تائیوان پر چین کے اقتدار کی واضح تصدیق کرتی ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ دو دستاویزات کے دستخط کنندہ کی حیثیت سے، امریکہ کو اس حقیقت کی تاریخی اور قانونی بنیاد کے بارے میں پوری طرح سے معلوم ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، پھر بھی اس نے”تائیوان کی حیثیت کی تصدیق نہ ہونے” کے غلط بیان کو دہرایا اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام بھیجا۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے ہے اور امریکہ کی غلط تشریح بین الاقوامی برادری میں ایک چین کے اصول کی حمایت کی صورتحال کو متاثر نہیں کر سکتی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker