
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے کہا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ سلسلہ وار گلوبل انیشی ایٹو اقوام متحدہ کے منشور کی روح کے بالکل مطابق ہے۔
گوتریس نے اس دن پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ سلسلہ وار گلوبل انیشی ایٹونے کثیر الجہتی کا پوری طرح احترام کیا ہے، کثیرالجہتی اداروں میں اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت کی بھرپور حمایت کی ہے، اور بین الاقوامی تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کی کوشش کی ہے ۔
گوتریس نے کہا کہ تقریباً 150 ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومتی رہنما ہفتہ بھر کیلئے اعلی سطحی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے ، اس دوران ہزاروں رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوں گی، اور وہ خود 150 سے زیادہ دو طرفہ ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ان ملاقاتوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے مختلف ممالک کے رہنماوں کو باہمی روابط مضبوط بنانے، براہ راست بات چیت، اختلافات کو ختم کرنے اور خطرات کو کم کرکے مسائل کے حل کو تلاش کرنے پر بات کریں گے۔




