
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں غزہ شہر میں ایک عمارت اور اس کے آس پاس کے رہائشیوں کو انخلاء کی وارننگ جاری کی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عمارت کے اندر یا اس کے آس پاس فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی بنیادی تنصیبات موجود ہیں۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے عمارت پر حملہ کیا۔ ابھی تک اس حملے میں ہلاکتوں یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس سےقبل اسرائیلی فوج نے 14 ستمبر کو غزہ شہر میں تین بلند و بالا عمارتوں سے انخلاء کا انتباہ جاری کیا تھا اور فضائی حملے کیے تھے۔