
روسی فوج نے یوکرینی مسلح افواج اور کرائے کے سپاہِیوں کے عارضی ڈپلائمنٹ پوائنٹس پر حملہ کیا۔ اسی دن، یوکرینی فوج نے روس کے بڑے ریفائنری پلانٹ اور روسی ریلوے نقل و حمل پر حملے کی اطلاع دی۔
روس کے وزارت دفاع نے 14 ستمبر کو اطلاع دی ہے کہ گذشتہ ایک دن میں، روسی فوج نے مختلف محاذوں پر یوکرینی فوج اور ان کے سازو سامان پر حملے کیے ہیں۔روسی فوج نے یوکرینی فوج کی پیداواری ورکشاپس، طویل فاصلے تک چلنے والے ڈرونز کے کنٹرول پوائنٹس اور 142 علاقوں میں یوکرینی فوج کے دستوں اور کرائے کے فوجیوں کے عارضی تعیناتی مقامات پر حملہ کیا۔ اس کے علاوہ، روسی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ایک”ہائماس“ راکٹ اور 4 فضائی گائڈیڈ بموں کو روکا، اور 361 ڈرون کو مار گرایا ۔
یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے 14 تاریخ کو بتایا کہ اسی دن صبح سویرے، یوکرین کی فوج نے روس کی سب سے بڑی ریفائنریوں میں سے ایک، لینن گراد کے علاقے میں واقع کیریش ریفائنری پلانٹ پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں پلانٹ میں دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ اس کے علاوہ، یوکرین نے روس کے پیرم کرائی سرحدی علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری پر بھی ڈرو ن حملہ کیا، جس نے اس کی کچھ پیداوار کی مشینری کو نقصان پہنچا۔ ابھی تک روسی کی طرف سے اس معاملے میں کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق یوکرین کے محکمہ دفاع کے انٹیلی جنس ایجنسی اور یوکرین کی خصوصی فورسز نے 13 اور 14 تاریخ کو روسی ریلوے نقل و حمل کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن کیا ، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے اور ٹرین کے پٹری سےاتر گئی۔