
بیجنگ:چائنا انٹرپرائز کنفیڈریشن نے ” چین کی ٹاپ 500 انٹرپرائزز” کی 2025 کی فہرست جاری کی۔ یہ مسلسل چوبیسویں بار ہے کہ چائنا انٹرپرائز کنفیڈریشن نے مذکورہ فہرست جاری کی ہے۔
2025 میں چین کی ٹاپ 500 انٹرپرائزز کی کل آپریٹنگ آمدنی 110.15 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ہے۔ ان انٹرپرائزز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جن کی آپریٹنگ آمدنی نے ایک کھرب یوآن سے تجاوز کیا ہے ۔ 2025میں چین کی ٹاپ 500 انٹرپرائزز میں وہ انٹرپرائزز جن کی آپریٹنگ آمدنی ایک کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے، ان کی تعداد 267 ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 زیادہ ہے ۔ ایک کھرب یوآن کی سطح والی انٹرپرائزز کا تناسب 53.4 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
2025 میں چین کی ٹاپ 500 انٹرپرائزز کے کل اثاثوں کا حجم 460.85 ٹریلین یوآن ہے، جس میں 7.46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان انٹرپرائزز نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے اختراع ، صنعتی اپ گریڈیشن، اور بین الاقوامی مسابقت میں حصہ لینے جیسے شعبوں میں مضبوط رہنمائی اور رول ماڈل کا کردار ادا کیا ہے۔