بین الاقوامی

امریکہ سے درآمد کردہ متعلقہ اینلاگ آئی سی چپس کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز،چینی وزارت تجارت

بیجنگ () چین کی وزارت تجارت نے ایک اعلان جاری کیا ہے جس میں امریکہ سے درآمد کردہ متعلقہ اینلاگ آئی سی چپس کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اتوار کے روز
وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ اینٹی ڈمپنگ تحقیقات چین کی اندرونی صنعت کی درخواست پر شروع کی گئی ہیں، جو کہ چین کے قانون و ضوابط اور عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کے مطابق ہیں۔
چین کی مشینری اور الیکٹرونکس پراڈکٹس کی درآمد و برآمد کے چیمبر آف کامرس نے اسی دن اپنے ایک بیان میں وزارت تجارت کے اس اقدام کی بھرپور حمایت کی ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker