بین الاقوامی

گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی عالمی سطح پر مقبولیت ، چینی میڈیا


بیجنگ ()
حالیہ دنوں میں ،متعدد ممالک کے رہنماؤں نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عالمی حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانے میں چین کے مزید کردار ادا کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی عالمی سطح پر مقبولیت کے پیچھے کیا وجوہات ہیں؟
پہلی وجہ یہ ہے کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو واقعی مسائل حل کرتا ہے۔ مثلاً، اس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تمام ممالک، خواہ وہ بڑے ہوں یا چھوٹے، مضبوط ہوں یا کمزور، امیر ہوں یا غریب، انہیں بین الاقوامی امور میں برابر ی کی شرکت کا حق حاصل ہے، جو کہ بالادستی کی منطق کے خلاف ہے۔ اس انیشی ایٹو نے "بین الاقوامی قانونی حکمرانی کی پاسداری” اور "کثیر جہتی اصولوں کو نافذ کرنے” پر زور دیا ہے ، جو بعض بڑی طاقتوں کی یک طرفہ کارروائیوں کے خلاف ایک طاقتور رکاوٹ ہے؛ اور اس انیشی ایٹو نے "عملی اقدامات کی توجہ” پر بھی زور دیا ہے، جو خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل کےحل کے لئے نہایت اہم ہے۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو حالات کے عین مطابق طویل مدتی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ اس وقت بین الاقوامی طاقت کے توازن میں اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ۔ گلوبل گورننس انیشی ایٹو میں "خودمختاری کی مساوات”, "بین الاقوامی قانونی حکمرانی کی پاسداری”, "کثیرالجہتی اصولوں پرعملدرآمد” جیسے اہم تصورات شامل ہیں، جو زیادہ تر ممالک کی ایک زیادہ منصفانہ عالمی نظام تشکیل دینے کی خواہش کے مطابق ہیں۔
تیسری وجہ یہ ہے کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو اس بات پر زور دیتا ہے کہ تمام ممالک کے عوام عالمی حکمرانی کے بنیادی شراکت دار اور فائدہ اٹھانے والے ہیں جو مختلف ممالک کے عوام کو اعتماد اور استحکام فراہم کرتا ہے۔
گزشتہ 4 سالوں میں، چین نے ترقی، سلامتی، ثقافت اور حکمرانی کے پہلوؤں سے چار عالمی اقدامات پیش کیے ہیں، جو کہ دنیا میں مستحکم اور یقینی عوامل فراہم کرتے ہیں۔ ان اقدامات کی مقبولیت ثابت کرتی ہے کہ چین کے پیش کردہ اقدامات اعلیٰ اصولوں اور تاریخی رجحا ن کے مطابق ہیں اور انہیں عوام کی حمایت حاصل ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker