
بیجنگ:13 ستمبر کی صبح ، جنوبی کوریا سے آنے والی بارہویں کھیپ میں چینی عوامی رضاکار فوج کے شہداء کی باقیات کی تدفین کی تقریب چین کے صوبے لیاؤ نینگ کے شہر شین یانگ میں ہوئی ۔یہ تقریب شہر میں واقع امریکی جارحیت کے خلاف شمالی کوریا کی مدد کی جنگ کے شہداء قبرستان میں منعقد ہوئی۔
اس سے قبل 12 ستمبر کی صبح، ان شہدا ء کی باقیات کی جنوبی کوریا سے واپسی کی تقریب شین یانگ شہر میں منعقد ہوئی تھی ۔ اس بارہویں کھیپ میں جنوبی کوریا میں موجو د چینی عوامی رضاکار فوج کے 30 شہداء کی باقیات اور ان کے زیر استعمال 267 اشیاء چینی فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے جنوبی کوریا سے شین یانگ واپس لائی گئی تھیں۔