علاقائی

پنڈی وال گروپ کا یادگار اجلاس، ماضی کی حسین یادیں تازہ

اسلام آباد (نامہ نگار) ─ پنڈی وال گروپ کے بزرگوں اور شخصیات کا ایک یادگار اجلاس اسلام آباد میں جناب ناصر محمود مغل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ کسٹم ملک طارق شیر بہادر، ناصر مغل، بابو اشفاق، خالد ایرانی، ذوالقرنین، فیاض الدین، محبوب عالم، سعید قریشی، الطاف سمیت راولپنڈی شہر کی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں راولپنڈی کی پرانی یادوں، بچپن کی شرارتوں اور ماضی کے دلچسپ واقعات کو یاد کیا گیا۔ شرکاء کچھ لمحوں کے لیے ماضی کی یادوں میں کھو گئے۔ اس موقع پر راولپنڈی شہر سے تعلق رکھنے والی تمام مرحوم شخصیات کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر میزبان ناصر محمود مغل نے شرکاء کی شاندار ضیافت کی، جس پر حاضرین نے ان کا شکریہ ادا کیا

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker