
بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل نے ہوانگ یئن جزیرے پر قومی سطح کے قدرتی محفوظ علاقے کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ ہوانگ یئن جزیرے پر قومی سطح کے قدرتی محفوظ علاقے کا قیام، ہوانگ یئن جزیرے کے قدرتی ماحولیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور پائیدار ترقی کی اہم ضمانت ہے۔ چین کےمتعلقہ محکموں اور مقامی حکومتوں کو ماحولیاتی تحفظ کی ذمہ داریاں سختی سے نبھاتے ہوئے قدرتی محفوظ علاقے سے متعلق مختلف قوانین و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی نگرانی اور قانون نافذ کرنے والے اقدامات کو مضبوط بنانا ہوگا اوراس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ تمام انتظامی اقدامات نافذ کیے جائیں اور قومی سطح کے قدرتی محفوظ علاقے کی تعمیر اور انتظامات کے معیار کو مسلسل بہتر بنایا جائے۔ ہوانگ یئن جزیرے کے قومی سطح کے قدرتی محفوظ علاقے کے رقبے، حدود اور فعالیتی زونز وغیرہ سمیت دیگر تفصیلات کا اعلان چین کا قومی محکمہ جنگلات اور سبزہ زار کرےگا۔