
پچیسویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دوران، عالمی شہرت یافتہ آٹوموٹو پارٹس فراہم کنندہ جرمن زیڈ ایف فریڈر شافن گروپ کی ایگزیکٹو نائب صدر وانگ رن ا ی نے صحافیوں کو بتایا کہ جرمنی کے صدر دفتر میں ایک کہاوت ہے کہ چینی مارکیٹ کا کوئی متبادل نہیں ہے اور اسے کمپنی کا ” فٹنس سینٹر ” سمجھا جاتا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟