پاکستانٹاپ سٹوری

9 مئی کے ایک اور کیس میں شاہ محمود بری، یاسمین راشد اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا


لاہور(آئی پی ایس) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی۔
اس کے علاوہ عدالت نے میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو بھی 10،10 سال قید جبکہ خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے روبینہ جمیل اور افشاں طارق کو کیس میں بری کردیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں شاہ محمود قریشی کو بری جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker