
یوکرین کے شہر کیئف میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں ۔ کیئف کی فوجی انتظامیہ نے بتایا کہ اسی دن صبح کے وقت، روسی فوج نے اس شہر پر ڈرون حملہ کیا۔ کیئف کے میئر کلیچیکو نے کہا کہ اس ڈرون کا ملبہ گرنے کی وجہ سے یوکرین کی ایک حکومتی عمارت میں آگ لگ گئی۔
اسی دن، یوکرینی وزیراعظم یولیا سویریڈینکو نے بتایا کہ یوکرینی حکومت کی عمارت کو حملے میں نقصان پہنچا اور اس کی چھت اور بالائی منزلیں متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ یوکرین کی کسی حکومتی عمارت کو روسی فوج کے حملے کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے۔
یوکرین کی قومی ایمرجنسی سروس نے اسی دن اطلاع دی کہ کیئف پر روسی ڈرون اور میزائل حملے ہوئے ہیں، جن کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔