بین الاقوامی

اگر یورپی یونین جنگی حکمت عملی جاری رکھتی ہے تو یہ امریکہ کی تابع بن کر رہ جائے گی، ہنگری کے وزیر اعظم


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی یورپی ممالک کے رہنما 8 یا 9 ستمبر کو یوکرین روس تنازع پر بات چیت کے لئے امریکہ کا دورہ کریں گے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد ہی روسی صدر پوٹن کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ روس۔یوکرین تنازع کی موجودہ صورتحال سے "مطمئن نہیں ہیں”،لیکن انہیں تنازع کو "جلد حل کرنے” کا اعتماد ہے ۔

اسی دن، ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ اگر یورپی یونین جنگی حکمت عملی جاری رکھتی ہے تو یہ امریکہ کی تابع بن کر رہ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین روس-یوکرین تنازع اور یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے ذریعے یورپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اگر یوکرین یورپی یونین میں شامل ہوتا ہے تو یورپی یونین تنازع میں الجھ جائے گی۔ جب تک روس-یوکرین تنازع جاری رہے گا، یورپی یونین دفاعی معاملات میں مکمل طور پر امریکہ کے زیراثر رہے گی، اور یہ کمزوری یورپی یونین کی آزاد تجارتی پالیسیوں کو نافذ کرنے میں بھی رکاوٹ ہو گی ۔ اوربان نے کہا کہ جنگ کو جاری رکھنا یورپ کے لیے ایک ناکام حکمت عملی ہے۔ یورپ کو روس کے ساتھ ایک معاہدہ طے کرنا چاہیے اور یوکرین کو نیٹو اور یورپی یونین کی توسیع کے منصوبے سے باہر رکھنا چاہیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker