پاکستانٹاپ سٹوری

بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین کےلیے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کرنے کا مطالبہ


مظفر گڑھ:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ کہا پہلے ہی اس معاملے پر بہت تاخیر کی جاچکی ۔ فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے ۔ پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں۔
مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق اورصوبے سیلاب کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ پنجاب میں سیلاب کے معاملے پر مثبت رپورٹنگ قابل تعریف ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ متاثرین کے قرض اور بجلی کے بل معاف کئے جائیں، زرعی شعبے کو ریلیف دیا جائے، سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت بیج اور کھاد پرکسانوں کو سہولت دے، وفاقی حکومت کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کرکام کرنا ہوگا، وزیرخارجہ عالمی سطح پر باضابطہ اپیل کریں، انہوں نے کہا کہ سیلاب کے شروع سے اختتام تک کسانوں کے بل معاف کرنے چاہئیں ، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےذریعےمتاثرین کی مدد کی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker