
کابل :افغانستان میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور باؤ شوئی ہوئی نے افغان ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمن شیخ شہاب الدین دلاور کو چینی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے فراہم کردہ 200،000 ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد حوالے کی ۔ باؤ شوئی ہوئی نے کہا کہ چینی حکومت افغانستان کو 50 ملین یوآن کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے گی، چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے افغان ہلال احمر سوسائٹی کو ہنگامی انسانی امداد کی مد میں 200,000 امریکی ڈالر فراہم کیے جبکہ افغانستان میں چینی سفارت خانے، چینی کاروباری اداروں اور سمندر پار چینی انجمنوں نے مالی اور مادی امداد فراہم کی ہے۔ یہ تمام اقدامات چینی حکومت اور عوام کی افغان حکومت اور عوام کے لیے گہری دوستی کی عکاسی کرتے ہیں۔ دلاور نے اس موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ افغان ہلال احمر زلزلہ زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور تعمیر نو کے کاموں کے لیے امدادی فنڈز کا مناسب طریقے سے استعمال کرے گی۔