
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نے اینتن چارن ویراکول کو تھائی لینڈ کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اس سال چین۔ تھائی لینڈ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔چین تھائی لینڈ کے ساتھ ملکر روایتی دوستی کو فروغ دینے اور عملی تعاون کو گہرا کرنےکا خواہاں ہے تاکہ چین۔ تھائی لینڈ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید ثمرات لائے جائیں۔
اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کی بھوم جائی تھائی پارٹی کے رہنما اینتن چارن ویراکول کو 5 تاریخ کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ہونے والی ووٹنگ میں نصف سے زیادہ حمایت حاصل ہوئی اور وہ تھائی لینڈ کے نئے وزیر اعظم کا منصب سنبھالیں گے ۔یاد رہے کہ 3 ستمبر کو تھائی لینڈ کی حزب اختلاف جماعت پیپلز پارٹی، جس کے پاس پارلیمان کے ایوان زیریں میں 143 نشستیں ہیں، نے ایک بیان میں اینتن چارن ویراکول کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی حمایت کی تھی،بشرطیکہ نئے وزیر اعظم کو چار ماہ کے اندر ایوان زیریں تحلیل کرنا ہوگا اور آئینی ترامیم کو فروغ دینا ہوگا۔ علاوہ ازیں ، بھوم جائی تھائی پارٹی اپنی حکومت کو اکثریتی حکومت بنانے کے لئے اقدامات سے گریز کرے گی




