بین الاقوامی

غیر ملکی رہنماؤں کی جانب سے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات پر اظہار خیال

جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، کیوبا کے صدر ڈیاز کینیل، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو، سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ اور نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے یادگاری تقریبات کو سراہا۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یادگاری تقریبات کو سراہتے ہوئے انہیں ‘بہت شاندار’ قرار دیا ہے۔ کیوبا کے صدر ڈیاز کینیل نے سوشل میڈیا پر چینی زبان میں ایک پوسٹ میں کہا کہ انہیں یادگاری تقریبات میں شرکت پر فخر ہے اور انہوں نے کثیرالجہتی اور عالمی گورننس کے دفاع میں چین کے قائدانہ کردار کی تعریف کی۔ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ سربیا چین کی حمایت کو کبھی نہیں بھولے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker