بین الاقوامی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا چین کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کا خیر مقدم


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ گوتریس نے چین کی جانب سے پیش کیے گئے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کا خیر مقدم کیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے یکم ستمبر کو تھیانجن میں منعقدہ "شنگھائی تعاون تنظیم پلس” اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "میں چین کی جانب سے آج اعلان کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کا خیر مقدم کرتا ہوں، یہ انیشی ایٹو کثیرالجہتی پر مبنی ہے اور اس میں اقوام متحدہ کو مرکز قرار دینے والے بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قانون پر مبنی عالمی نظم کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔”
ایران کے صدر پزیشکیان نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریب اور 2025 کے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔2ستمبر کو تھیانجن میں چائنا میڈیا گروپ کے نمائندے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو زیادہ پُرامن، محفوظ، منصفانہ اور عادلانہ دنیا کی مشترکہ تعمیر کی جانب ایک مؤثر قدم ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker