بین الاقوامی

نکاراگوا کی قومی اسمبلی نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو میں حکومتی شمولیت کے فیصلے کی توثیق کر دی

نکاراگوا کی قومی اسمبلی نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو میں شمولیت کے حکومتی فیصلے کی توثیق کرنے والا قانون متفقہ طور پر منظور کیا۔ اس سے ایک دن قبل، نکاراگوا حکومت نے جاری کردہ ایک اعلامیے میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

نکاراگوا کی قومی اسمبلی کا متفقہ موقف ہے کہ یہ اینشی ایٹو انسانیت کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسمبلی نے زور دیا کہ یہ اینشی ایٹو فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیا گیا ، جس میں بین الاقوامی قوانین کے اصول کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اس قانون میں مغربی طاقتوں کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "ہم کسی بھی قسم کی بالادستی، یکطرفہ پن یا بین الاقوامی قانون سے ماورا قواعد مسلط کرنے کی مذمت کرتے ہیں، جو عالمی امن، تعاون اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ۔”

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker