بین الاقوامی

چین نے فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے، عالمی شخصیات


رواں سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ متعدد ممالک کی شخصیات کا کہنا ہے کہ چینی عوام نے 14 سال کی جدوجہد کے ذریعے فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح میں عظیم خدمات سرانجام دی ہیں۔

آرمینیا کے سابق وزیر اعظم گرانٹ باگراکیانگ کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم میں چینی عوام نے بڑی قربانیاں دیں۔ جاپانی جارحیت ظالمانہ تھی اور نانجنگ قتل عام نسل کشی کی ایک مثال تھی۔ کیوبا کے وزیر خارجہ روڈریگز نے کہا ہے کہ 14 سال کی کٹھن اور خونریز جدوجہد کے بعد چینی عوام نے بالآخر فاشسٹ مخالف عالمی جنگ میں مکمل فتح حاصل کی۔ ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسکول آف اورینٹئل اینڈ افریقن اسٹڈیز کے ڈین الیکسی مسلوف کا خیال ہے کہ چین کی جانب سے اپنی طاقت کے استعمال سے اپنی حدود میں موجود جاپانی فوج کی مرکزی قوت کو قابو میں رکھنا ،سوویت یونین کے خلاف جاپان کی فوجی کارروائی شروع نہ کرپانے کی اہم وجہ تھی۔ روس تاجکسلاو یونیورسٹی میں جیوپولیٹیکل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر گوزل میٹکنووا نے کہا کہ چین 14 سال مزاحمتی جنگ کرتا رہا اور 35 ملین سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، جو امن کے دفاع کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی تھی۔ چین اس عظیم فتح کی یاد میں فوجی پریڈ اور دیگر یادگاری سرگرمیوں کا انعقاد کررہاہے جس نے موجودہ عالمی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker