تازہ ترینپاکستان

قصور میں سیلاب، گنڈا سنگھ بارڈر پر پاکستان رینجرز، بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر بند

لاہور(آئی پی ایس )دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر کو بھی متاثر کیا جس کی وجہ سے یہاں شام کے وقت پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کی پریڈ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
پاکستان کے ضلع قصور اور بھارت کے شہر فیروزپور کے سنگم پر واقع گنڈا سنگھ والا اور حسینی والا بارڈر پر قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔حکام کے مطابق سیلابی پانی کے مکمل انخلا تک پریڈ موخر رہے گی۔
قصور کے علاقے سے داخل ہونے والا یہ پانی سرحدی حدود کو بھی متاثر کر رہا ہے جبکہ بھارتی جانب فیروزپور ڈسٹرکٹ تک اس کے اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔سیلابی صورتحال برقرار رہنے کے باعث بارڈر پر دونوں جانب سے پریڈ بند کر دی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker