پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان میں فتن الخوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 3دہشت گرد ہلاک

میرانشاہ (آئی پی ایس )سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوراج نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کو فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔پولیس نے جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیر ستان میں پولیس چیک پوسٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ فتنہ الخوارج کے 3حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ فورسز نے بروقت کاروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیر داخلہ نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار نظام اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker