تازہ تریناسلام آباد

اسلام آباد میں بارش نے تباہی مچا دی،مختلف سیکٹرز میں گاڑیاں، دوکانیں ڈوب گئیں ، تفصیلات آئی پی ایس پر

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ ایک گھنٹے سے جاری موسلا دھار بارش نے ہر طرف تباہی پھیر دی ،مختلف سیکٹرز میں گاڑیاں، دوکانیں ڈوب گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں سیکٹر جی 10مرکز ، جی الیون ، ایف الیون ، سری نگر ہائی وے ، بنی گالا ، بھارہ کہو اور آئی ایٹ مرکز میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا جبکہ متعدد مقامات پر گاڑیاں بھی ڈوب گئیں۔ سیکٹر جی ٹین میں بینک کی کیش وین کئی فٹ پانی میں پھنس کر بند ہو گئی جبکہ آئی ایٹ اور جی الیون مرکز میں بھی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ، بھارہ کہو کے مختلف علاقوں اور بنی گالا میں بارش کا پانی دوکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا ، موسلا دھار بارش کے نتیجے میں میٹرو بس کا روٹ بھی زیر آب آ گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایچ ایٹ کے مقام پر 95 ملی میٹر بارش ریکارڈ، گولڑہ کے مقام پر 66 ملی میٹر بارش، سیدپور میں 40، بوکرا میں 46 ملی میٹر بارش، راولپنڈی میں نیو کٹاریاں کے مقام پر 60ملی میٹر بارش، پیرودھائی کے مقام پر 35، شمس آباد کے مقام پر 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کی سطح 11اشاریہ 5 فٹ تک پہنچ گئی ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker