
لاہور:(آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرپتوکی فرقان احمدکواعلی سول ایوراڈدینےکافیصلہ کیا ہے
اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمدکے ورثاکوایک کروڑ روپےکی گرانٹ بھی دی جائےگی،فرقان احمدخان کینسرکا مرض ہونے کے باوجود 4 دن مسلسل فلڈریلیف ڈیوٹی کرتےرہے، انہوں نے پتوکی میں متاثرین کو خوراک، ادویات کی فراہمی کیلئےمسلسل کام کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمرحوم فرقان احمد کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا،کہامشکل حالات میں خدمت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے حقیقی ہیرو ہیں،انکی فرض شناسی ہمیشہ یادرکھی جائےگی۔