تازہ ترینپاکستان

پی ٹی آئی کااعجاز چوہدری کی خالی سینیٹ نشست پر الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف نے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔

پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم کے مطابق تحریک انصاف سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن میں حصہ نہیں لے گی، پنجاب سے امیدوار سلمی اعجاز نے سیٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضمنی انتخابات کا عمل تسلیم نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ نو مئی کیسز میں پی ٹی آئی سینیٹ اعجاز چوہدری کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ مجرم کو نااہل قرار دیتے ہوئے سینیٹ کی نشست پر دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker